کشیدگی کو سیاسی رنگ دینے پر نریندرا مودی کی مذمت
ہندوستان کی حزب
اختلاف نے الزام لگایا ہے کہ پلوامہ
میں ہندوستانی فوج کی 'قربانیوں' کو وزیراعظم نریندرامودی شرمناک سیاسی مقاصد کیلئے استعمال
کررہے ہیں۔ حزب اختلاف کی 21 جماعتوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں مشترکہ
اعلامیہ جاری کرتےہوئے کانگریس کے سربراہ
راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نے اب تک کل جماعتی اجلاس طلب نہیں کیا جو
اس قسم کی سنگین صورتحال میں ہماری جمہوری روایات کا حصہ ہے۔حزب اختلاف نے
نریندرامودی کو اس صورتحال کا ذمہ دار
قراردیا جس کے نتیجے میں ہندوستانی فضائیہ
کے قیمتی اثاثے تباہ ہوئے اور دھرتی کے بہادر بیٹے دشمن کے قیدی بن گئے۔
اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کااظہار
کیا گیا کہ پاکستان نے اپنی تحویل میں صرف ایک پائلٹ کی تصدیق کی
ہے حالانکہ دو پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف
اترتےدکھائی دئے تھے۔ لگتا ہے راہول
جی نےجنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی جس
میں انھوں نے کہا تھا کہ زخمی ہندوستانی پائلٹ سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہے جبکہ ونگ
کمانڈر ابھی نندن کو صحافیوں کے سامنے پیش کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment