Wednesday, February 27, 2019

بالاکوٹ (جابہ) کے دورے کے بعد الجزیرہ کی رپورٹ


بالاکوٹ (جابہ) کے دورے کے بعد الجزیرہ کی رپورٹ
بھارت کی جانب سے بالاکوٹ میں جیش محمد کے مبینہ اڈے کو تہس نہس کرنے، کمانڈ سینٹر سے بھڑکتے شعلے اور 300 سے زیادہ 'دہشت گردوں' کی ہلاکت کی تصدیق  کیلئے الجزیرہ  کے نمائندےنے علاقے کا دورہ کیا جسکی رپورٹ اب سے تھوڑی دیر پہلے اسکی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ۔ رپورٹ  کے مطابق:
·        ہندوستانی فضائیہ کے حملے میں جابہ کا غیر آبادجنگل اور کچھ کھیت تباہ ہوئے۔ سڑک پر  مولانا مسعود اظہر اور مولانا یوسف اظہر کے زیرنگرانی تحفیظ قرآن کے مدرسہ تعلیم القرآن کا بورڈ بھی صحیح سلامت ہے۔
·        عینی شاہدین نے الجزیرہ کے نمائندے کو بتایا کہ  یہاں 4 بم گرائے گئے لیکن چند زمین بوس صنوبر (Pine)کے درختوں، ادھڑی چٹانوں اوردھماکے سے پڑ جانیوالے گڑھوں کے علاوہ کسی عمارت یا کیمپ کا ملبہ، لہو کانشان یا کوئی  ایسے اثار نظر نہیں آئے جس سے کسی  مالی اورجانی نقصان اندازہ کیا جاسکے۔ گڑہوں میں  چار جگہ بم کے نوکیلے ٹکڑے) (Shrapnel زمین میں گھپے نظر آئے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حملے میں چار بم استعمال کئے گئے۔
·        نمائندے نے  بتایا کہ بمباری کی اطلاع ملتے ہی قریب واقع ہسپتالوں کا  عملہ ایمبولینسوں کے ساتھ فوری طور پر یہاں آیا لیکن انھیں  لاش تو درکنارکوئی زخمی بھی  نہیں ملا۔

۔


No comments:

Post a Comment