بھارت اسر ائیل کے نقشِ قد م پر ؟؟؟؟؟
ہندوستان
کی وزارت داخلہ نے میرواعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی سمیت تحریک آزادی کے رہنماوں کی سیکیورٹی واپس لینے
کااعلان کیا ہے۔ وزارت کے ترجمان بھارت
بھوشان بابو نے کہا کہ ان علیحدگی پسند رہنماوں
کو اب کسی قسم کی سیکیورٹی فراہم نہیں کی جائیگی جو پاکستان سے رقومات حاصل
کرتے ہیں۔ اس اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا ہمیں نہ تو ہندوستان نے کبھی سیکیورٹی فراہم کی ہے
اور نہ ہمیں اسکی ضرورت ہے۔ بعض لوگوں کا
خیال ہے کہ اسرائیل کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہندوستان نے اب حریت کانفرنس کی
قیادت کو براہ راست نشانہ بنانے کا فیصلہ
کیا ہے اور سیکیورٹی واپس لینے کا اعلان اسی جانب ایک قدم ہے۔
آپکو یاد ہوگا حماس کے روحانی پیشوا شیخ احمد یاسین کو 2004
میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے ہل فائر (Hellfire)میزائل مار کر شہید کردیا تھا۔ دونوں پیرو ں سے معذور 67
سالہ احمد یاسین حملے کے وقت وہیل چئر پر تھے۔
آج جموں میں مسلمانوں
کے دودرجن سے زیادہ گھروں کو برہمن بلوائیوں نے آگ لگادی۔ دہلی سمیت سارے
ہندوستان میں رہائش پزیر کشمیریوں کو مالک مکان اور محلے والوں نے گھر چھوڑنے کا
حکم دیا ہے۔ جامعات اور کالجوں میں زیرتعلیم نوجوانوں کو بھی نکال دیا گیا ہے لیکن
یہ لوگ فسادات کے ڈر سے کشمیر واپس نہیں آسکتے۔
No comments:
Post a Comment