Wednesday, February 13, 2019

بنگلہ دیش میں جمہوریت روبہ زوال!! امریکی جرنیل اور قانون ساز


بنگلہ دیش میں جمہوریت  روبہ زوال!! امریکی  جرنیل اور قانون ساز
امریکی ایوان نمائندگان کے 6 ارکان نے اپنے وزیرخارجہ کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں  بنگلہ دیش کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔  ڈیموکریٹک پارٹی کے  ایلیٹ اینگل  Eliot Engel، بریڈ شرمن Brad Sherman، اینڈی لیون  Andy Levin،ریپبلکن پارٹی کے مائکل مک کال Michael T McCaul، ٹیڈ یوہو Ted Yohoاور محترمہ این ویگنر Ann Wagnerکے اس مشترکہ خط میں 30 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کو غیر شفاف اور دھاندھلی کا شاہکار قراردیا گیا ہے۔ امریکی قانون سازوں کا کہنا ہے  کہ بنگلہ دیش میں جمہوریت زوال پزیر ہے اور قانون کی حکمرانی پر غیر جانبدار عناصر تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔ خط  کے مطابق  دسمبر کے انتخابات کے نتیجے میں  برسراقتدار انے والی حکومت کو عوام کا نمائندہ نہیں قراردیا جاسکتا۔
اسی کے ساتھ امریکہ کی ہند بحرالکاہل کمانIndo-Pscific Command) کے سربراہ یڈمرل  فلپ  ڈیوڈسن نے امریکی سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے فوجی خدمات کے روبروہ سماعت کے دوران کہا کہ حالیہ انتخابات میں بدترین دھاندھلی کے نتیجے میں حسینہ واجد نے  عملاً  ایک جماعتی حکومت و آمریت  قائم کرلی ہے۔ ایڈمرل صاحب  نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت  ملک میں موجود برمی پناہ گزینوں کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔


No comments:

Post a Comment