Sunday, February 3, 2019

پاکستان بناو سرٹیفیکٹ


پاکستان بناو سرٹیفیکٹ۔ کاش یہ غیر سودی منصوبہ ہوتا
وزیراعظم عمران خان نے ملک کی تعمیر نو کیلئے پاکستان بناو سرٹیفیکٹ (PBC)کے عنوان سے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری اسکیم شروع کی ہے۔ اسکی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں اس سے یہ  اسکیم انتہائی پرکشش لگ رہی ہے۔ سب سے اہم بات کہ اگر پاکستانی روپوں میں  قیمت  قبول کرلی جائے تو قبل از وقت  فروخت  کی صورت میں اس پر کوئی ڈنڈ نہیں بھرناہوگا۔ 3 سال  پر 6.5فیصد اور 5 سال کیلئے 6.75فیصد منافع بھی بے حد مناسب ہے لیکن  سب سے بڑی قباحت سود کی لعنت ہے۔
عمران خان کی ٹیم میں ضیغم محمود رضوی موجود ہیں جنھیں خانصاحب نے ہاوزنگ  اسکیم کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ضیغم صاحب  غیر سودی بنیکاری اور حلال سرمایہ کاری کے ایسے ماہر ہیں  جنکی مہارت سے ملائیشیا اور ترکی سمیت دنیا کے بہت سے ملک فائدہ اٹھارہے ہیں۔سیاسی مصلحتوں  کی بنا پر عمران خان کیلئے جماعت اسلامی ، مفتی تقی عثمانی  اور دوسرے علما سے رابطہ ممکن نہیں لیکن کاش وہ PBCکے اجرا سے پہلے اپنے ساتھی ضیغم  رضوی سے ہی مشورہ کرلیتے جن سے دنیا مستفید ہورہی ہے۔

No comments:

Post a Comment