پاکستان نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کیلئے F-16استعمال کئے ۔ ہندوستان کا اصرار
ہندوستانی وزارت دفاع کا اصرار ہے کہ
27 فرری کو پاکستانی طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کی اور اسکی فضائی حدود کی
خلاف ورزی کرنے والوں میں F-16 طیارے بھی شامل تھے۔ آج اخباری
نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے وزارت دفاع کے ترجمان نےسرحد کے قریب سے پائے
جانیوالے جہاز کے کچھ ٹکڑے بھی دکھائے گئے جنکے بارے میں ہندوستان کا دعویٰ ہے کہ
یہ پاکستان کے ایک F-16کا ہے جسکا ملبہ بھارتیوں
کے دعوے کے مطابق پاکستانی علاقے میں گراہے۔ اس ٹکڑوں کی تصویر نیچے موجود ہے۔ اس
مبینہ تصادم کے بارے میں ہونے والی ہر پریس بریفنگ میں ترجمان صرف لکھا ہوا بیان
پڑھ کر سناتے ہیں اور سوال و جواب کا وقفہ نہیں
ہوتا۔ کئی صحافی سوال کررہے تھے کہ جب ملبہ پاکستانی علاقے میں گر ہے تو یہ
دد ٹکڑے 5 کلو میٹر دور ہندستان کے زیر کنتڑول علاقے میں کیسے آگرے لیکن بریفنگ
سوال جواب کے وقفے کے بغیر ختم ہوگئیْ۔سیانے کہتے ہیں جنگ میں سب سے پہلے سچائی شہید ہوتی ہے۔
No comments:
Post a Comment