تھا جسکا انتظار وہ شاہکار آگیا
عالمی
مالیاتی فنڈ (IMF)نے پاکستان
کیلئے مالیاتی پیکیج کا اعلان کردیا۔ پاکستان کو 6 ارب ڈالر 39 ماہانہ
قسطوں میں جاری کیے جائیں گے یعنی تقریباً 15 کروڑ
38 لاکھ ڈالر ماہانہ۔ معاہدے پر عمل درآمد آئی ایم ایف کے
ایگزیکٹو بورڈ کی منظور ی کے عد ہوگا۔
منظور شدہ شرائط:
·
پاکستان میں
ٹیکسوں کابوجھ تمام شعبوں پر یکساں لاگو ہوگا۔
·
حکومت پاکستان نے
اسٹیٹ بینک کی خود مختاری قائم رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔ اس شرط کی منظوری سے
پہلے ہی آئی ایم ایف کا تنخواہ دار اسٹیٹ بینک کا گورنر تعینات ہوچکا ہے۔
·
پاکستان آئندہ 3
سال میں پبلک فنانسنگ کی صورتحال میں بہتری لائے گا،پاکستان انتظامی اصلاحات سے
ٹیکس پالیسی کے ذریعےقرضوں میں کمی لائے گا۔
·
ڈالر کے مقابلے
میں روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ کریگی
·
پاکستان آیندہ
بجٹ کے خسارے میں 0.6فیصد کمی
لائے گا۔
اب کیا ہوگا؟
·
نو سوارب روپئے کے
نئے ٹیکس
·
بجلی، گیس، پیٹرول
پر ہر قسم کی سبسڈی کا خاتمہ
·
سرکاری انتظام میں
چلنے والے اداروں کی نجکاری
·
روپئے کی قدر میں کمی
·
مہنگائی کا طوفان
No comments:
Post a Comment