Sunday, May 5, 2019

گیرت وائلڈر کا قیدی


رمضان کے آغاز پر ہمیں یہ قلندر بڑی شدت سے یاد آرہا ہے اسکی گرفتاری پر سب سے زیادہ خوشی شاتم رسول گیرٹ وائلڈر کو ہوئی جس نے اپنے ایک ٹویٹ میں ہرزہ سرائی کی کہ 'کاش کوئی محمد (ص) کو بھی اسی جیل میں بند کردے جہاں خادم رضوی کو رکھا گیا ہے'۔آجکل ایک سزا یافتہ مجرم کی واپسی کیلئے کوٹ لکھپت جیل ایسے تیار کی جارہی ہے کہ  جیسےیہ جیل نہیں بلکہ 5 اسٹار ہوٹل  ہو۔دوسری طرف دونوں پیروں سےمعذور خادم رضوی کو ضروری دوائیں بھی میسر نہیں۔ سیل میں ان سے وہیل چیئر چھین لی جاتی ہے اور یہ بزرگ سارا وقت اپنے آپ کو گھسیٹتا پھرتا ہے۔ باتھ روم جاتے وقت  صوم  وصلوٰۃ کے پابند اس بزرگ کیلئے طہارت برقرار رکھنا بھی   مشکل ہے ۔ لیکن خیر یہ وقت بھی گزر جائیگا۔ تاہم انھیں اس حال میں رکھنے والوں کو اللہ کے ہاں اپنا جواب سوچ لینا چاہئے جہاں  فیصلہ نہ عوامی مقبولیت  پر ہوگا اورنہ فوجی بوٹ  کی دہشت سے۔وہاں تو ایمپائر کی انگلی بھی شل ہوچکی ہوگی۔

No comments:

Post a Comment