Friday, May 17, 2019

نیٹو طیارے یا پورس کے ہاتھی


نیٹو طیارے یا پورس کے ہاتھی  
افغان صوبے ہلمند کے ضلع نہر السراج میں نیٹو بمباروں نے  بدحواس ہوکر افغان سیکیورٹی  کے جوانوں ہی کو نشانہ بنالیا۔ قندھار سے متصل  ضلع سراج  میں طالبان نے ایک پولیس چوکی کا گھیراو کیا ہواتھا چنانچہ افغان فوج نے نصرت کیلئے امریکی فوج سے فضائی کمک طلب کی لیکن ملا  خطرہ بھانپ کر طیاروں کی آمد سے پہلے ہی وہاں سے کھسک گئے۔17افغان سپاہی نیٹو طیاروں سے فائر کئے جانیولاے راکٹوں کی زد میں آکر ہلاک  ہوگئےجن میں  کمانڈرحبیب بھی شامل ہیں۔فضائی حملے میں 11 جوان شدید زخمی ہوگئے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ انکے سارے چھاپہ مار علاقے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔



No comments:

Post a Comment