امریکی ائر پورٹس کی آمدنی
جو احباب بہت زیادہ
فضائی سفر کرتے ہیں انھیں کئی بار اس صورتحال کا سامنا ہوا ہوگا کہ جب
سارااسباب ایکسرے بیلٹ پر چھوڑ کے جسمانی معائنے کیلئے Metal Detectorپر آئے تو جیب میں موجود سکوں نے
شور مچانا شروع کردیا۔ اس موقع پر لوگ سکے
پلاسٹک باسکٹ میں رکھ کر ایکسرے بیلٹ پر ڈال دیتے ہیں اور اکثر اوقات میٹل
ڈیٹیکٹر سے نکلنے کے بعد اسے اٹھانا بھول جاتے ہیں بعض اوقات رقم اتنی حقیر ہوتی
ہے کہ چھوٹتی پرواز کے خوف میں پھوٹی
کوڑیوں کا کسی کو خیال بھی نہیں آتا۔
یہ سکے ائر پورٹس کی حفاظت کا انتظام کرنے والی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈ منسٹریشن (TSA) اٹھالیتی ہے۔
آپ کو یہ جان کرحیرت ہوگی یہ حقیر سکے سال کے دوران ایک معقول رقم کی شکل اختیار
کرلیتے ہیں۔ گزشتہ برس امریکی ہوائی اڈوں پر جمع ہونے والے ان 'لاوارث سکوں' کی مجوعی مالیت 7 لاکھ 65 ہزار
ڈالر سے زیادہ تھی۔
No comments:
Post a Comment