موت کا کاروبار
ایران امریکہ
کشیدگی سے کچھ اور ہو نہ ہو امریکہ کے اسلحہ ساز اداروں کی لاٹری نکل آئی ہے۔
ہنگامی حالت کا فائدہ اٹھاکر صدر ٹرمپ
نے کانگریس کےاعتراض کو پس
پشت ڈال کر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کیلئے 8 ارب ڈالر کے سودے کی منظوری دیدی جن میں:
·
ریتھیان (Raytheon) کے ٹھیک ٹھیک نشانہ لگانے
والے میزائل
·
بوئنگ کے F-15لڑاکا طیارے اور ٹینک شکن Javelinمیزائل۔ یہ تو اپ کو
معلوم ہی ہے کہ یکے بعد دیگرے 2
ہلاکت خیز حادثات کے بعد
بوئنگ کے 737 کمرشل جیٹ کی پروازوں پر تحقیقات مکمل
ہونے تک پابندی لگادی گئی ہے جسکی وجہ سے کمپنی کے حصص شدید دباو میں ہیں ،اب
اسلحے کی فروخت سے بوئنگ کو سانس لینے کا موقع مل جائیگا
·
لاک ہیڈ مارٹن Lockheed Martinکے جدید ترین فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائیل۔ خیال
ہے کہ میزائیلو ں کی یہ کھیپ ہندوستان میں
قائم لاک ہیڈ مارٹن کے کارخانے سے فراہم کی جائییگی۔
اور اس بہتی گنکا میں ہماری بیکر ہیوز کی والدہ محترمہ GEکو بھی ہاتھ دھونے بلکہ اشنان کا موقع مل گیا جو متحدہ
عرب امارات کے F-16طیاروں کیلئے انجن فروخت کریگی۔
No comments:
Post a Comment