Monday, May 27, 2019

یوم تکبیر ۔۔ جب اللہ نے پاکستان کو بڑائی عطاکی


یوم تکبیر ۔۔ جب اللہ نے پاکستان کو بڑائی عطاکی
آج پاکستانی قوم اللہ کے اس عظیم الشان انعام کی  21 ویں  سالگرہ منارہی  ہے جب  ساری دنیا کی مخالفت  کے باوجود پاکستانی  سائنسدانوں اور کارکنوں نے اپنے وسائل سے جوہری بم کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ بات پہلے دن سے بہت واضح ہے پاکستا ن دنیا کے کسی ملک یا قوم کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا لیکن متعصب  پڑوسی اور مسلم دشمن عالمی طاقتوں کے شر سے بچنے کیلئے  موثر  حفاظتی انتظام ضروری ہے ۔ یہی اللہ کا حکم بھی ہے کہ:
تم لوگ جہاں تک تمہارا بس چلے زیادہ سے زیادہ طاقت ور اور تیار بندھے رہنے والے گھوڑے ان کے مقابلے کیلئے تیار رکھو تاکہ اسکے ذریعہ سے اللہ اور اپنے دشمنوں کو اور دوسرے اعدا کو خوف زدہ کرو جنھیں تم نہیں جانتے مگر اللہ جانتا ہے۔ سورۃ الانفال آئت  60
اختلافات سے قطع نظر یہاں  سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو  مبارکباد نہ دینا سخت زیادتی ہوگی جنھوں نے صدر کلنٹن کی جانب سے اربوں ڈالر کی مدد اور انجام بد کی دھمکیوں  کو ٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔ ہم سخن فہم ہیں غالب کے طرفدار نہیں۔


No comments:

Post a Comment