تحقیقات کی ضرورت
ممتاز
پاکستانی صحافی احمد نورانی نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 میں نواز حکومت کی جانب سے
جاری ہونے والی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں وزیراعظم عمران خان
کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خان بھی شامل ہیں۔ احمد نورانی روزنامہ جنگ سے وابستہ ہیں اور یہ اخبار عمران
خان کا مخالف شمار ہوتا ہے جسکی بنا پر خبر کی صحت مشکوک قراردی جاسکتی ہے لیکن جیو کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں جو
تفصیل دی گئی ہے اس میں FBRکو جمع کئے جانیوالی درخواست کی نقل بھی شامل ہے لہٰذا اسے درست مانے بغیر
کوئی چارہ نہیں۔
عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ برسراقتدار آکر ٹیکس
ایمنسٹی اسکیم سے فائد ہ اٹھانے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لاکر چھپائی ہوئی دولت
کا حساب طلب کرینگے۔ امریکی ریاست نیوجرسی کی یہ جائیداد خاصی قیمتی ہے جسکا حساب
و احتساب بہت ضروری ہے اور یہ تحقیق اس بنا پر اور بھی زیادہ اہم ہے کہ علیمہ خان
صاحبہ شوکت خاتم ہسپتال کیلئے بیرون ملک عطیات جمع کرنے مہمات (Fund Raising
Events)میں اپنے بھائی کی نمائندگی کرتی تھیں ۔ لوگ بجا طور پر یہ
شک کر سکتے ہیں کہ نیوجرسی کی جائیداد چندے کی رقم سے ہی بنائی گئی تھی۔
امید ہے کہ عمران خان اپنے وعدے کے مطابق علیمہ خان سے یہ ضرور دریافت کرینگے کہ انھوں
نے نیوجرسی میں جائیداد خریدنے کیلئے خطیر رقم کہاں سے حاصل کی اور یہ دولت امریکہ کب اور کیسے پہنچائی گئی
No comments:
Post a Comment