امریکی کانگریس کے ضمنی انتخاب میں ریپبلکن
پارٹی کی کامیابی
آج امریکی ریاست پنسلوانیہ حلقہ 10 کے ضمنی
انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے فریڈ کیلر (Fred
Keller) نے ڈیموکریٹک پارٹی کے
مارک فرائڈنبرگMarc Friedenbergکو ہرادیا۔ اب سے
کچھ دیر پہلے تک 80 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر ریپبلکن امیدوار کو 70 فیصد
ووٹ ملے تھے۔ جنوب وسطی پنسلوانیہ کا حلقہ 10 ریپبلکن پارٹی کا
گڑھ ہے۔ 2018 کے انتخابات میں یہاں سے ریپبلکن پارٹی کے ٹام مرینو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔
انھیں صدر ٹرمپ نے انسداد منشیات کمیشن کی قیادت کیلئے نامزد کیا لیکن اسی دوران
یہ خبر شائع ہوئی کے مو صوف کو دوائیں بنانے والے اداروں کی ترغیب کار فرم (Lobbyist) نے ایک لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا تھا۔ معاملہ
نازک ہونے سے پہلے ہی نجی مصروفیت کی بنا پر جناب مرینو اس نشست سے مستعفی ہوگئے۔چنانچہ
یہ نشست خالی ہوگئی۔
صدر رٹرمپ نے فریڈ کیلر کی انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لیا
اور اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کیلر کی کامیابی ٹرمپ ایجنڈے کی کامیابی ہے۔ آج کے
انتخاب کے بعد امریکی ایوان نمائندگان (قومی اسمبلی) میں 235 ڈیموکریٹس کے مقابلے میں ریپبلکن کی تعداد
198 ہوگئی ہیں جبکہ انتخابی عذداریوں کی بنا پر 2 نشستیں خالی ہیں۔
No comments:
Post a Comment