Friday, May 3, 2019

شیخ الجامعہ جامعہ کراچی ڈاکٹر اجمل خان کا انتقال



موت العالِم موت العالَم
جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ  ڈاکٹر اجمل خان کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر صاحب کوجمعہ کی شب سینے میں تکلیف  کی شکائت پر ہسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں وہ ہفتے کی صبح ساڑھے تین بجے انتقال کرگئے۔بے شک ہم اللہ کے حکم سے یہاں آئے اور اسی کی طرف ہم سب کو لوٹ کر جانا ہے۔
ڈاکٹر اجمل ماہر نباتیات تھے اور Plant Physiologyانکی  تخصیص ۔ ڈاکٹر صاحب 40 برس سے درس و تدریس اور جستجو و تحقیق میں مصروف تھے۔ 2015 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے درس و تدریس کے باب میں  ڈاکٹر اجمل کی شاندار خدمت کے اعتراف کے طور پر انھیں  Distinguished National Professor کا اعزاز عطا کیا۔ نباتیات میں انکی خدمات پر ڈاکٹر صاحب کو ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ ڈاکٹر اجمل خان نے جنوری 2017 میں جامعہ کراچی کے سترہویں شیخ الجامعہ کی ذمہ داریاں سبنھالی تھیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ  ڈاکٹر صاحب  سے  نرمی ودرگزر   کا معاملہ فرمائے۔ہمارا رب  اپنےبندے کی  کمزوریوں اور لغزشوں  کونہ صرف معاف کردیتا ہے بلکہ کمالِ مہربانی سے بخشے ہوئے گناہ اعمال صالحہ میں تبدیل کردئے جاتے ہیں۔اللہ تعالٰی استادِ محترم کے قبر اور حشر کے معاملات کو آسان کردے۔ انکی قبر کوجنت  کے باغوں میں سے ایک باغ بنادے  اور انکے پسماندگان کو صبر ِِجمیل عطا فرمائے۔ بے شب ہمارا رب اپنے بندوں پر حددرجہ مہربان ہے۔

۔

No comments:

Post a Comment