اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر کی جانب سے جاری
کردہ اشاریئے
اسٹیٹ
بینک کے نئے گورنر جناب رضا باقر نے اگلے دوماہ کیلئے 'سخت' مالیاتی پالیسی کا
اعلان کرتے ہوئے کچھ اعدادو شمار پیش کئے ہیں ۔ رپورٹ کے اہم نکات:
مثبت پہلو
·
شرح
سود بڑھنے کے باجود نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہوا
·
ترسیلات
زر بڑھ گئیں، کرنٹ اکاونٹ خسارہ 29فیصد کم ہوگیا
·
برآمدی
حجم بڑھنا شروع ہوگیا ہے
منفی
اشارے
·
شرح
سود میں 1اعشاریہ50فیصد اضافہ کردیا گیا جس کے بعد شرح سود 12اعشاریہ25فیصد ہوگئی
·
روپیہ
5 اعشاریہ 93 فیصد سستا ہوگیا
·
حکومت
نے 4800ارب روپئے قرض لیا،جو پچھلے برس کے اسی عرصے میں لی گئی رقم کا 2.4 گنا ہے۔
·
مہنگائی
کی اوسط شرح3اعشاریہ 8سے بڑھ کر7فیصد ہو گئ
·
گزشتہ
3ماہ میں خوراک، ایندھن اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ اگلے سال مہنگائی کی
شرح مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
خطرناک پہلو
زرمبادلہ کے ذخائر3ماہ کی
ادائیگی سے بھی کم صرف 8.8 ارب ڈالر زرہ گئے
No comments:
Post a Comment