پاکستان کا مالیاتی نظام اور عالمی مالیاتی
فنڈ(IMF)
امریکی دارلحکومت
واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ کے ذرایع بہت تیقن کے ساتھ کہہ رہے کہ ڈاکٹر رضا
باقر(Reza Baqir) اسٹیٹ بینک
کے نئے گورنر ہونگے۔ یہ منصب طارق باجوہ کی برطرفی کے بعد خالی ہوا ہے۔ جناب
باقر نے امریکہ کے مایہ ناز تعلیمی ادارے جامعہ کیلی فورنیا برکلے سے پی ایچ ڈی کی
سند حاصل کی ہے اور وہ 2000 سے آٗئی ایم ایف کہ شعبہ قرض یعنی Debt
Policy Divisionکی سربراہی فرمارہے ہیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس شعبہ کا
کام آئی ایم ایف کے قرض کو ڈوبنے سے بچانا ہے۔
ڈاکٹر صاحب 2016 سے
سے رومانیہ میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیں۔کہا جارہا ہے کہ اس منصب کیلئےداکٹر
باقر کا نام وزیراعظم کے مشیر برائے مالیاتی امور ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ صاحب نے
تجویز کیا ہے اور عہدہ سنبھالنے سے پہلے
عبدالحفیظ شیخ وزیراعظم سے اپنی اس خواہش کا اظہار کرچکے ہیں کہ ملک کی
اقتصادیات کو سدھارنے کیلئے وہ اپنی ٹیم لانا چاہتے ہیں جس پر عمران خان نے
رضامندی ظاہر کردی ہے۔
No comments:
Post a Comment