Friday, May 24, 2019

افغان سینیٹ کے اسپیکر کا مشیر دہشت گردوں کا سہولت کار؟


افغان سینیٹ کے اسپیکر کا مشیر دہشت گردوں کا سہولت کار؟
افغان حکومت نے سینیٹ کے اسپیکر  فضل ِ ہادی مسلم یار کے مشیرِ خصوصی دلاور کو گرفتار کیا ہے جس پر غیر ملکی یعنی پاکستانی دہشت گردوں سے تعلقات کا الزام لگایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ سراغرساں ادارے ایک سال سے دلاور کی چھان بین کررہے تھے۔حکومتی ترجمان کے مطابق دلاور پاکستان سے گولہ بارود،  دھماکہ خیز مواد اور خود کش جیکٹ لاکر مقای دہشت گردوں میں تقسیم کرتا تھا۔ دلاور کے پاس سے بڑی تعداد میں پاکستانی شناختی کارڈ اور موبائل کی SIMSبھی ملی ہیں۔
افغان حکومت کو چاہئے کہ وہ دلاور سے تحقیقات میں پاکستانی ایجنسیوں کو بھی شریک مشورہ کرے تاکہ اسکے پاکستانی سہولت کاروں کی سرکوبی کی جاسکے۔ دہشت گردی کےعفریت کو مل کر کچلنا ضروری ہے۔ اسلئے کا اگرپورے نیٹ ورک پر ہاتھ نہ ڈالا گیا تو دلاور کے منظر سے ہٹتے ہی یہ دہشت گردکسی اور شخص کو سہولت کار مقرر کرلینگے اور خون کی ہولی جاری رہیگی۔
اس واقعے سے اندازہ  ہوتا ہے کہ   رشوت ستانی و کرپشن میں  لتھڑی  کابل انتطامیہ اندر سے بالکل کھوکھلی ہوچکی ہے اور  دہشت گردوں نے اعلیٰ ترین سطح تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کو بھی یہ سوچنے کی ضرورت ہے جب  دہشت گرد حکومت کے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے ہوں وہاں انسداددہشت گردی پر اربوں ڈالر خرچ کرنا امریکی ٹیکس دہندگان سے  زیادتی نہیں تو پھر اورکیا ہے


No comments:

Post a Comment