Friday, May 10, 2019

قرض کی پیتے تھے مئے ۔۔۔۔

قرض کی پیتے تھے مئے ۔۔۔۔
 تیل کی ملکہ حسن  اور دنیا کی چوتھی بڑی خدمت رساں کمپنی ویدرفورڈ (Weatherford)بالآخر  قرض کے بوجھ تلے دب ہی گئی۔ آج گزشتہ سہ ماہی کے جاریکردہ  نتائج  میں  کہا گیا ہے کہ اس سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ویدرفورڈ کو 48 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا یعنی بیچارے حصص یافتگان کے ہر حصے (share)پر 48 سینٹ  ڈوب گئے۔مالی اعتبار سے اس گئی گزری حالت میں بھی گزشتہ3 ماہ کے دوران کمپنی کی آمدنی (Revenue) ایک ارب 35 کروڑ ڈالر رہی۔ جو کمپنی کے ملازمین کی لگن، دیانت داری اور پیشہ وارانہ مہارت پر کرمفرماوں کےاعتماد کا مظہر ہے۔
کمپنی کے اعلامئے کے مطابق قرض کا حجم اب اس مقام تک پہنچ گیا ہے کہ ماہانہ قسطیں دینے کیلئے کمپنی کے پاس پیسے نہیں۔ ویدر فورڈ کی واجب  الادا ذمہ داریوں (Liabilities) کا مجموعی حجم 10 ارب 60کروڑ اور اسکے جملہ اثاثوں کی مالیت صرف 6 ارب 52 کروڑ دڈالر ہے۔ زمین پرلگی  اقتصادی ساکھ کی بنا پر کوئی بینک یا مالیاتی ادارہ  اسے مزید قرض دینے کو تیار نہیں چنانچہ اپنے بچے کچے   اثاثوں پر قرض خواہوں کی  یلغارسے بچنے کیلئے ویدرفورڈ نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا ۔ اس تحفظ کو امریکہ کی مالیاتی اصطلاح میں Chapter 11 bankruptcy Protectionکہا جاتا ہے۔ جسکے تحت اب عدالت ایک مختتم یا تحلیل کار (Liquidator)کا تقرر کریگی۔اس  تحفظ کے نتیجے میں قرض خواہ قرض کے عوض رکھے رہن  کو ضبط نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی کمپنی کے دوسرے اثاثوں کی قرقی ہوسکے گی۔نقدی سمیت تمام کے تمام اثاثے  تحلیل کار کے قبضے میں دیدئے جائینگے اور کمپنی کے اثاثوں کی تقسیم تحلیل کار کی جانب سے طئے شدہ منطقی ترجیح کے مطابق ہوگی جس میں سب سے پہلی  ترجیح ملازمین کی تنخواہ اور واجبات ہیں۔
تحلیل کار کی اب  کوشش   ہوگی کہ ساہو اکاروں کے چنگل سے نجات کے نتیجے میں سانس لینے کی جو مہلت حاصل ہوئی ہےاسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی جائے لیکن اگر تحلیل کار اس نتیجے پر  کہ ادارے کا احیا ناممکن ہے تو پھر  ملازمین کےجائز دعووں ی تکمیل کے بعد باقی اثاثے قرض خواہوں میں تقسیم کردئے جائینگے۔دیوالیہ کی خبر آتے ہی نیویارک کے بازارِ حصص میں ویدرفورڈ کے حصص کی قیمتیں 61 فیصد کی کمی کے ساتھ 14 سینٹ فی حصص رہ گئیں۔ 
ویدرفورڈ اور پاکستان کی صورتحال میں بڑی مماثلت پائی جاتی ہے۔ ہمارا ملک  اللہ کے رحم و کرم سے دیولیہ نہیں ہوا اور بہتری کے آثار نمایاں ہیں تاہم بے پناہ قرض ، بد انتظامی ، نت نئے تجربات اور ترجیحات کے باب میں فاش غلطیوں کے اعتبار سے ویدرفورڈ اور پاکستان  کے حالات بڑی حد تک ایک جیسے ہیں۔ 2014 تک ویدفورڈ 50 ارب ڈالر مالیت کی کمپنی تھی جسکا منافع اور شرح نمو پر اسکےمسابقت کار رشک کرتےتھے۔انھیں دنوں  تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا آغاز ہوا جس سے پوری  صنعت خاص طور سے خدمت رساں ادارے بری طرح متاثر ہوئے۔ بدقسمتی سے ویدرفورڈ کی کارپوریٹ قیادت اس بحران کا بروقت اداراک نہ کرسکی اور مسائل سے نبٹنے کیلئے تدبر کےساتھ دوررس  فیصلوں کے بجائے شعلے سردکرنے یا fire fightingکی حکمت عملی اختیار کی گئی جسکے نتیجے میں مرض بڑھتا گیا جوں جوں دواکی اور آج اس ادارے نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا۔
فاعتبرو یا اولیٰ ابصار (دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو)

2 comments:

  1. مرحبا ، يوم جيد للجميع يقرأ هذا ،

    شهادة كيف حصلت على قرضي من شركة قروض وأوراق مالية موثوق بها

    أنا كروز أنابيل بالاسم من جنوب أفريقيا. أود أن أشكر السيد إيليا الذي ساعدني في الحصول على قرض. خلال الأشهر الخمسة الماضية ، كنت أبحث عن قرض لتسوية ديوني ، فكل شخص قابلته خدع وأخذ أموالي حتى قابلت السيد إيليا في النهاية. كان قادرًا على إعطائي قرضًا بقيمة 65،000.00 يورو يمكنه مساعدتك أيضًا. وقد ساعد أيضا بعض الزملاء الآخرين لي. إذا كنت بحاجة إلى أي مساعدة مالية ، فيرجى الاتصال بشركته عبر البريد الإلكتروني: {loancreditinstitutions@gmail.com} ، وأعتقد أنه يمكنه مساعدتك. اتصل به للحصول على المساعدة كما ساعدني. لا يعلم أنني أقوم بذلك عن طريق نشر حسن نيته تجاهي ، لكنني أشعر أنه ينبغي علي مشاركتها معكم جميعًا لتحرير نفسك من المحتالين ، يرجى الحذر من المنتحلين والاتصال بشركة القروض المناسبة. فيما يلي كلمات التشجيع لهؤلاء الذين يسعون للحصول على مقرض قرض خاص شرعي وصادق. عبر البريد الإلكتروني: loancreditinstitutions@gmail.com أو WhatsApp: +2349035555247

    ReplyDelete
  2. مرحبا ، يوم جيد للجميع يقرأ هذا ،