نجران ائرپورٹ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ
آج (21 مئی) صبح حوثیوں کے بم بردار ڈرون
نے یمن و سعودی عرب کی سرحد کے قریب نجران
ائرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا۔ حوثی ٹیلی ویژن
المسیرہ کے مطابق ان حملوں کا ہدف ائرپورٹ پر واقع اسلحہ اور گولہ بارود کا گودام
تھا جس سے شعلے بھڑکتے دیکھے گئے۔ اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ
'دہشت گردوں نے نجران ائرپورٹ کی شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی'
تاہم کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ گزشتہ
ہفتے حوثیوں نے دارالحکومت ریاض کے
قریب خلیج عرب سے بحراحمر کو جانے والی
تیل کی پائپ لائن کے دوپمپنگ اسٹیشن کو ایسے ہی ڈرون سے نشانہ بنایا تھا۔ حوثیوں
کا قصیف ڈرون ایرانیوں کے ابابیل ڈرون کا تسلسل ہے جو گولہ بارود اور میزائل
لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نجران ائرپورٹ سعودی
فضائیہ کے زیراستعمال ہے جہاں ستے یمن پر حملے کیلئے بمبار اڑان بھرتے ہیں۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ نجران میں
امریکی چھاپہ مار دستے Green
Barets کے انتہائی تجربہ کار فوجی بھی تعینات ہیں جو سعودی فوج کو تربیت سے رہے ہیں۔ حوثی
اور سعودی خبر رساں ایجنسی سمیت کسی بھی ذریعے سے اس حملے میں کسی امریکی اہلکار
کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
No comments:
Post a Comment