Tuesday, May 7, 2019

عمران حکومت کا شاندار قدم


عمران حکومت کا شاندار قدم
دینی مدارس کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے حکومت  نے  اتحاد تنظیمات مدارس  سے براہ راست رابطے کا آغاز کردیا ہے۔   کل اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور اتحاد تنظیمات  مدارس کے اکابرین کا اجلاس ہوا جس میں   وفاقی سکریٹری تعلیم اور وزارت تعلیم کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جو گفتگو ہوئی اسکے اہم نکات:
·        مشرف  دور میں غیر ملکی طلبہ کے دینی مدارس میں آنے پر جو پابندی لگائی گئی تھی اسے ختم کردیا جائیگا۔ ان پابندیوں کو پیپلز پارٹی اور نواز حکومتوں نے بھی برقرار رکھا تھا۔ کل کی بات چیت کے مطابق   غیر ملکی طلبہ کو 9 سال کے ویزے جاری کئےجائینگے۔ پابندی سے پہلے 46 ملکوں کے 400 سے زیادہ غیر ملکی طلبہ دینی مدارس میں زیرتعلیم تھے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یہاں سے فارغ  علما ساری دنیا میں پاکستان کے سفیر ہونگے۔
·        مدارس کو وفاقی وزارت تعلیم  میں براہ راست رجسٹر کیا جائیگا اور وزارت داخلہ، کوٹیکنا یا صوبائی حکومتوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔
·        دینی مدارس سے متعلق تمام کوائف وزارت تعلیم کے پاس رہینگے اور انھیں کسی اور ایجنسی یا وزارت سے shareنہیں کیا جائیگا۔
·        وفاقی وزارت تعلیم کے علاوہ کسی اور ادارے کو معلومات اور کوائف  کیلئےمدارس  سے رابطے کی اجازت نہیں ہوگی۔
·        وزرات تعلیم رجسٹریشن اور سہولیات فراہم کریگی۔ نصاب میں کسی  بھی قسم کی  ترمیم ،تبدیلی یا اضافہ  باہمی مشاورت سے ہوگااور وزارت تعلیم  مداخلت نہیں کریگی۔
·        مدارس کی آزاد حیثیت برقرار رہیگی۔
بلاشبہ یہ ایک عمدہ قدم  ہےجسکی تحسین ہونی چاہئے۔ امید ہے کہ  شفقت محمودعلماااور اساتذہ کرام نے اپنی پہلی  ملاقات میں جس رواداری، باہمی احترام اور خیرسگالی کا  مظاہرہ کیا ہے وہ  فضا نہ صرف قائم رہیگی بلکہ اسے مزید بہتر بنایا جائگا۔
حوالہ: روزنامہ امت کراچی

No comments:

Post a Comment