Thursday, May 2, 2019

مسعود اظہر FATF اور ہندوستان


مسعود اظہر  FATF اور ہندوستان
سلامتی کونسل کی جانب سے مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گردقرار دینے کے بعد ہندوستان نے پاکستان  کو FATFکی سلیٹی (grey)فہرست سے سیاہ فہرست میں ڈالنے کیلئے  سفارتی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ہندوستان کے وزیرخارجہ ارن جیٹلی نے 2 مئی کو دلی میں اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان FATFکو ایک  خط لکھ رہا ہے جس میں مالیاتی نظام کی شفافیت کے اعتبار سے پاکستان کا درجہ گرانے یا Downgardeکرنے کی درخواست کی  جائیگی ۔ شری جیٹلی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے مسعود اظہر اور انکی تنظیم جیش ِ محمد کی دہشت  گردی کی تصدیق کردی ہے جسے پاکستان مالی مدد مدد فراہم کرتا ہے۔
بھارتی وزیرخارجہ نے مسعود اظہر کوسلامتی کونسل کی طرف سے دہشت گردقراردینے کو ہندوستان کی سفارتی کامیابی  قراردیا۔ انکا کہنا تھا کہ اب چین نے بھی پاکستا ن کی حمائت ترک کردی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان میں  پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ بے جے پی اپنے انتخابی جلسوں میں  تحریک  ویٹو نہ کرنے کے  چینی فیصلے  کو نریندرا مودی  کی بصیرت اور سیاسی تدبر کا ثبوت  قراردے رہی ہے۔
اندھی دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہوں کی موت اور پیلٹ گنوں سے اندھے بنائے جانیوالے بچے نظر نہیں آتے اور ان سے کیاشکوہ کہ  ہماری قومی  اسمبلی میں  بھی ہروقت بس صاحبہ، ڈیزل، منافق،  چور، یوتھیا اور پٹواری کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔وہاں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی بربریت کاکو ئی ذکر ہی نہیں ہوتا۔ جب پاکستان کے ایوانوں  اور میڈیا پر مکمل خاموشی ہے   تو دنیا کو کیسے پتہ چلے۔


No comments:

Post a Comment