Friday, March 1, 2019

مرے کو مارے شاہ مدار


مرے کو مارے شاہ مدار
کل امریکہ نے اسامہ بن لادن  کے صاحبزادے  حمزہ بن لادن  کا پتہ بتانے والے کو دس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکومت کے مطابق حمزہ ایک مستند دہشت  گرد اور اپنے باپ کے بعد اب  القاعدہ کے سربراہ ہیں۔ انھیں  9/11کاروائی کا بھی اہم کردار گردانا جارہا ہے حالانکہ 1989 میں پیدا ہونے والا حمزہ اسوقت  صرف 12 سال کا  تھا۔
یہاں تک  بھی معاملہ ٹھیک تھا لیکن سرکاری تعطیل کے باوجود آج  سعودی وزارت داخلہ نے حمزہ کو سعودی شہریت سے محروم کرنے کا خصوصی پروانہ جاری کردیا۔ اسامہ بن لادن  اورانکے بیوی بچو ں کی سعودی شہریت 1994میں منسوخ کی جاچکی ہے اسوقت ننھے حمزہ کی عمر 5 سال تھی۔ پھر اسکے بعد گزشتہ سال نومبر میں  حمزہ کی سعودی شہریت کی منسوخی کا شاہی فرمان جاری ہوا اور کل امریکہ کی جانب سے انعام کے بعد آج ایک بار پھر حمزہ بن لادن کو سعودی شہریت سے محروم کردیاگیا۔ظالم محبوب   کومہر ومحبت کی طرف مائل کرنے کیلئے اب اور کیا جتن کیا جائے؟؟؟ Hamza bin Laden is described as an "emerging leader" within al-Qaeda [CIA handout via AP]
  ۔

No comments:

Post a Comment