انتخابی مہم میں گرمجوشی لانے کیلئے
فلسطینیوں کے نشمین پھونکنے کی تیاری
اسرائیل
میں 9 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم بنجامن نیتھن یاہو المعروف بی بی
کو کرپشن و بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ انتخابی جلسوں میں
انھیں چور چور کے نعروں کا سامنا ہے۔ بی بی نے کرپشن کی طرف سے عوام کی توجہ ہٹانے
کیلئے ایران، حزب اللہ اور حماس پر سنگباری شروع کردی ہے۔ اس کار خیر میں انھیں
صدر ٹرمپ کی مکمل حمائت حاصل ہے ۔
آج صبح
سویرے تل ابیب کے شمال مشرق کی جانب شیرون کے علاقے میں حماس نے مبینہ طور پر راکٹ
باری کی جس سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
حماس نے اپنے ایک بیان میں اس حملے سے
لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ غزہ میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ انکی جماعت اسرائیل کے
ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر اخلاص سے عمل کررہی ہے۔ نہ صرف اس حملے سے انکا
کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ اسکی مذمت بھی کرتے
ہیں۔
جنگی
جنون و بخار کو ہوا دینے کیلئے بی بی نے
جو ایک دورے پر امریکہ آئے ہوئے ہیں ڈرامائی انداز میں اہم اجلاس اور ملاقاتیں
منسوخ کرتے ہوئے فوری طور پر اسرائیل واپس جانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کےنہتے شہریوں
بمباری کیلئے اہداف کا انتخاب کرلیا ہے اور اب کسی بھی وقت قحط زدہ اہل غزہ
پر آسمان سے آتش و آہن کی بارش متوقع ہے۔ کوئی ہے جو بی بی کا ہاتھ روکے؟؟
No comments:
Post a Comment