تازہ ترین: پلوامہ میں پھر ہنگامہ
پلوامہ
ایک بار پھر لہو لہو ہے۔ گزشتہ دنوں پولیس
نےاونتی پورہ سے کیمیا کے ایک استاد رضوان اسد پنڈت کو گرفتار
کرلیا۔ 29 سالہ پنڈت پر دہشت گردوں کی
سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ جرم بیگناہی کےاقرار کیلئے اس جوانسال
استاد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس غریب نے دم توڑدیا۔
آج صبح
جب رضوان کی لاش اسکے بھائی مبشر اسد پنڈت
کے حوالے کی گئی تو بھائی کی لاش دیکھ کر
مبشر بیہوش ہوگیا۔ رضوان کو جس بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا اسکا ذکر کرنے کی
ہم میں ہمت نہیں کہ بہت سے کمزور دل بزرگ اور خواتین بھی ہماریے حلقہ قارئین میں
شامل ہیں۔ بس یوں سمجھئے کہ اس بیچارے کو
جنگلی کتوں نے بھنبھوڑ کر مار ڈالا۔
رضوان
کی لاش دیکھ کر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اس ظلم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ نہتے
مظاہرین پر بھارتی پولیس اور فوج ٹوٹ پڑی۔
بڑ ی تعدادا میں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ کو
معطل کرکے بھارتی فوج نے سوشل میڈیا کو مفلوج کردیاہے۔
No comments:
Post a Comment