Thursday, March 28, 2019

بیدرد خاتون۔۔۔۔۔


بیدرد خاتون۔۔۔۔۔
 ہم انسانوں کے ہاں بیدردی بہت ہی منفی جذبہ سمجھا جاتاہے کہتے ہیں کہ وہ انسان ہی کیا جو کسی کا درد اپنے دل میں محسوس نہ کرے۔ اسکاٹ لینڈ کی 71 سالہ  رحم دل خاتوں محترمہ جو کیمرون (Jo Cameron) اپنے دل میں دوسروں کا درد تو  رکھتی ہیں لیکن انھیں  سردرد سمیت  کوئی  دردلاحق نہیں ہوا۔   حتیٰ کہ انکی زبان پر مرچ کی جلن بھی محسوس نہیں ہوتی۔ جلن کی شدت کے اعتبار سے اسکاٹ لینڈکی مرچ bonnet chilis سب سے سخت ہے۔ مرچوں کی جلن کیلئے جو پیمانہ بنایا گیا ہے اسے Scoville Unitsکہتے ہیں ۔ بونیٹ چلی  کی جلن  80000سے 4لاکھ  Scoville Unit ہےجبکہ میکسیکو کی ہیلیپنیو (Jalapeno)مرچ  جسکا ایک ٹکڑا چبانے سے  چودہ طبق روش ہوجاتے ہیں   Scoville اسکیل پر صرف 2500 ہے۔بڑی بی بچپن میں بونیٹ چلی ایسے چبایا کرتی تھیں جیسے چاکلیٹ ۔
 جب یہ خاتون 65 برس کی ہوئیں  تو  انھیں چلنے پھرنے میں مشکل پیش آئی  ۔ اسوقت  بھی   انھیں کوئی درد محسوس نہیں ہوا۔ ہسپتال میں تفصیلی تجزیئے پر انکے معالج حیران رہ گئے کہ محترمہ کے  کولہوں  کے جوڑ    بدترین بوسیدگی  یا  degenerationکا شکار ہوچکے تھے لیکن  انھیں ہلکی سی بھی تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔ 'دردناآشنائی' کے اس  انکشاف  نے ڈاکٹرو ں کو چونکا کر رکھ دیا۔
اسکے کچھ عرصے بعد انکے ایک ہاتھ کا osteoarthritisکے سلسلے میں آپریشن ہوا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے بعد مریضوں کو  کچھ عرصے تک درد کی جس شدت سے گزرنا ہوتا ہے وہ عذاب سے کم نہیں لیکن ان خاتون  کو ہلکی سی بھی تکلیف محسوس نہیں  ہوئی۔ ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے خود ہی فرماتی ہیں  کہ ایک بار چائے بناتے ہوئے وہ فون پر بات کررہی تھیں اور بے دھیانی میں انھوں نے اپنی ایک انگلی جلتے چولہے پر رکھدی۔  اپنی اس غلطی کا احساس انکو اسوقت  ہوا جب کھال  جلنے کی بو آئی۔
دردکے نا آشنا ہونے کے ساتھ یہ بڑی بی بہت ہی مضبوط اعصاب کی مالک ہیں  اور انھیں کسی بھی مشکل وقت میں گھبراہٹ نہیں  ہوتی۔ انھوں نے کئی جان لیوا ٹریفک حادثات  دیکھے ہیں لیکن خوف یا فرطِ جذبات سے بیہوش ہونا تو دور کی بات انکی دل کی حرکت بھی ناہموار نہیں  ہوتی۔ نیچے دی گئی تصور میں جو کیمروں  دائیں سے پہلی ہیں۔  حوالہ CNN
صاحبو! ایک لمحے کو رک  کر ذرا سوچا جائے کہ ہمارے رب  نے اپنی مخلوق کو کیسی کیسی صفات سے نوازا ہے۔ کتنا احمق ہے وہ انسان جسکا خیال  ہے کہ  یہ سارا کارخانہ حیات بس یونہی  وجود میں آگیا۔ ربنا ماخلقت ہٰذاباطلاً  سبحٰنک فقنا عذاب النار یعنی   آئے ہمارے رب آپنے یہ سب بے مقصد پیدا نہیں کیا  بے شک  آپ پاک و منزہ  ہیں۔ بچالیجئے ہمیں   (جہنم  کی) آگ سے۔ القرآن۔Jo Cameron, right.

No comments:

Post a Comment