ہندوستان کے عام انتخابات
ہندوستان میں عام انتخابات کیلئے 11 اپریل سے 19 مئی تک 7مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائینگے۔
ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی اور اسی روز نتائج کا اعلان کردیا جائیگا۔ اسی دوران
آندھراپردیش، ارنچل پردیش، اڑیسہ اور سکم میں ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات بھی
ہونگے۔ جموں و کشمیر کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا۔ وادی میں گورنر راج نافذ ہے۔چیف
الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے آج اخباری کانفرنس میں بتایا کہ
ہر مرحلے میں 9 لاکھ پولنگ اسٹیشن بنائے جارہے ہیں۔ انھوں نے ضابطہ اخلاق کا اعلان
کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی یا ریاستی (صوبائی)
حکومتوں کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور نئی پالیسی کے اعلان پر پابندی لگادی گئی
ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اشتہارات کیلئے اشاعت سے پہلے اجازت ضروری ہے۔
یہ انتخابات لوک سبھا (قومی اسمبلی) کی 543 نشستوں کیلئے
ہونگے، حکومت سازی کیلئے کم از کم 272 نشستیں ضروری ہیں۔ انتخابات میں سو سے زیادہ
جماعتیں اور لاکھوں آزاد امیدوار حصہ لینگے لیکن اصل مقابلہ حکمران
قومی جمہوری اتحاد (NDA)اور کانگریس کے متحدہ ترقی پسند محاذ (UPA)کے درمیان ہوگا۔ 2014 کے انتخابات میں نریندرا مودی کے NDAنے 282اور راہول گاندھی کے UPAنے 44 نشستیں جیتی تھیں۔
انتخابات کی تاریخ کا
اعلان ہوتے ہی کانگریس پارٹی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا 'بگل بج چکا اب عوام کو
فیصلہ کرنا ہے۔ہماری لڑائی جھوٹ سے ہے اور توقع ہے کہ جنتا جھوٹ کا پرد ہ چاک
کردیگی
وزیراعظم نریندرا
مودی نے انتخابات کے اعلان پر چیف الیکشن کمشنر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری
قوم کو الیکشن کمیشن پر فخر ہے اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ایک بار پھر 'قوت
عوام' کے عہد کی تجدید کررہی ہے۔
۔
No comments:
Post a Comment