Monday, March 18, 2019

تازہ ترین: نیدرلینڈ (ہالینڈ) میں دہشت گرد حملہ


تازہ ترین: نیدرلینڈ (ہالینڈ) میں دہشت گرد حملہ  
اب  سے تھوڑی دیر پہلے ہالینڈ کے چوتھے بڑے  شہر اوترخت  Utrecht کی ایک  ٹرام (Tram)میں اندھا دھند فائرنگ سے ایک  شخص ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب  ہو گیا جسکی  تلاش جاری ہے۔
وسطی  نیدر لینڈ میں  واقع اوترخت   بائیسکلوں سے پہچانا جاتا  ہے۔ شہر کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ بائیسکلوں کی تعداد کے اعتبار سے یہ  دنیا کا سب  سے بڑا شہر ہے۔ ساڑھے  تین لاکھ نفوس پر مشتمل    یہ شہر مذہبی اعتبار سے بھی بہت مشہور ہے کہ ہالینڈ کی مسیحی  قیادت  یہیں آباد ہے تاہم   خود کو مسیحی کہنے والے صرف 28 فیصد سے بھی کم ہے، 55 فیصد لوگ بیت فخر سے   ملحد کہلاتے ہیں۔ یہاں آبادمسلمانوں کا تناسب 15 فیصد کے قریب  ہے جن کی اکثریت مراکشی  وترک   نژاد ہے۔ جامعہ اوترخت نیدرلینڈ کی سب سے بڑی سرکاری جامعہ ہے۔اس شہر کو اپنا ماحول پاک صاف رکھنے سے بڑی دلچسپی ہے اسلئے  ٹرام،  ریل اور بسوں کا بیڑا بجلی سے چلتا ہے۔ شہریوں میں بھی بجلی کی کاریں  بہت مقبول  ہیں۔
فائرنگ کے بعد شہر کی ساری مساجد کے گرد پہرا سخت کردیا گیا ہے۔ریل اور ٹرام  روکدی گئی ہیں۔ اسکولوں اور کالجوں کے گرد مسلح تعینات کردی گئی ہے۔ وزیراعظم  مائک روٹے (Mike Rutte)نے اپنی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب  کرلیا ہے۔



No comments:

Post a Comment