ابھی نندن کی پسلیاں متاثر؟؟؟
پاکستان سے واپس جانیوالے بھارتی پائلٹ
ابھی نندن کا طبی معائنہ جاری ہے۔ 60 گھنٹہ پاکستانی فوج کی تحویل میں رہنے
والے بھاری فضائیہ کے ونگ کمانڈر جب اپنے دیش واپس پہنچے تو انھوں نے وزیردفاع
شریمتی نرمالا سیتا رامن کو ملاقات میں بتایا تھا کہ پاکستانی فوج نے ان پرجسمانی
تشدد تو نہیں کیا لیکن انھیں پاکستان میں ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا۔ اس شکائت کی
بنا پر ہندوستان کے ماہرین نفسیات انکا
تجزیہ کررہے ہیں۔
ماہرین نفسیات کی سفارش پر کل انکا MRIکیا گیا جس میں انکی پسلیوں میں ورم کی نشاندہی ہوئی، مزید
تجربات پر انکی ریڑھ کی ہڈی کے زیریں مہرے
بھی متاثر نظر آئے ۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ پیراشوٹ سے زمین پر گرتے وقت انکے مہروں پر ضرب لگی جبکہ فوج کے آنے سے پہلےمقامی
لوگوں کے مبینہ تشدد سے انکی پسلیوں پر
چوٹ آئی۔
ہندوسستانی خبر رساں ایجنسی ANIنے انکشاف کیا ہے کہ ابھی نندن کا تفصیلی طبی معائنہ چند روز اور جاری رہے گا، ہندوستانی فوج کو شبہہ
ہے کہ پاکستان نے سابق جنگی قیدی کے جسم
میں جاسوسی کے کچھ خفیہ آلات نصب کردئے ہیں جسکی وجہ سے انکے جسم کے ایک ایک انچ
اور جوف و درز (Body Cavity)کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ابھی نندن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انکے
شوہر اس تفصیلی معائنے پر خوش نہیں اور وہ تھکن محسوس کررہے
ہیں۔ ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ معائنہ مکمل ہونے میں مزید دو دن لگیں گے جسکے
بعد اسکے تجزئے کیلئے ایک ہفتہ درکار ہے۔ تجزئے کی تکمیل پر چند اضافی ٹسٹ بھی خاج از امکان نہیں ۔ اسی خاطر تو قتل عاشقاں سے منع کرتے تھے۔
No comments:
Post a Comment