Saturday, March 16, 2019

نیوزی لینڈ کا افغان ہیرو


نیوزی لینڈ کا افغان ہیرو
مشین گن کی تڑتڑاہٹ  میں حواس برقرار رکھنا ہی بہت مشکل ہےکجا کہ ایک نہتا آدمی  مسلح شخص کے مقابلے پر اترآئے لیکن  افغانستان کا ایک جوان عبدالعزیز وہاب زادہ انھیں باحوصلہ لوگوں میں شامل ہے جنھوں نے علی مرتضیٰ (ر) کی یہ بات پلے سے باندھ لی ہے کہ 'مصیبت کے وقت گھبراہٹ سب سے بڑی مصیبت ہے' عبدالعزیز اپنے چار معصوم بچوں کے ساتھ کرائسٹ چرچ کی Linwoodمسجد میں جمع کا خطبہ سن رہے تھے۔ حملہ آور مسجد النور میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جب فائرنگ کرتا لن ووڈ مسجد کی طرف آیا تو فائرنگ کی آواز سے عبدالعزیز کو خطرے  کا احساس ہوا۔ اس نے بچوں کو چھوڑ کر چندے کیلئے دروازے پر نصب  (CCR) Credit Card Readerاکھاڑا اور تیزی سے باہر آیا۔ اسوقت حملہ آور مسجد کے دروازے سے  چند گزکے فاصلے پر تھا۔ عبدالعزیز نے پوری قوت سے CCRحملہ آور کو دے مارا۔ اس اچانک ضرب سے وہ وحشی گھبراگیا اور مسجد میں داخل ہونے کے بجائے پارکنگ لاٹ  میں فائرنگ کرتا ہوا بھاگ گیا۔ عبدالعزیز کی بروقت کاروائی نے اس شخص کا مسجد میں  داخلہ مسدود کردیا۔ تاہم پارکنگ لاٹ میں  فائرنگ  سےکئی معصوم شہید ہوئے
اللہ نے افغانوں کو دلیر اور امت کا پاسبان بنایا ہے۔
·        احمد شاہ ابدالی نے ہندوستانی مسلمانوں کو مرہٹوں کے ظلم سے نجات دلائی۔ واضح رہے کہ مودی جی بھی نسلاً مرہٹے ہیں۔
·        افغان مجاہدین نے 1979میں روسیوں سے پاکستان کو بچایا۔
·        ملا عمر و ملاہبت اللہ نے ایک بار پھر پاکستان کی حفاظت  کی
·        اور اب ایک افغان نے لنووڈ کی مسجد کومحفوظ رکھا۔
 شاباش افغانو!!



No comments:

Post a Comment