Friday, March 1, 2019

وینزویلا کے مسئلے پر امریکہ کو سلامتی کونسل میں شکست


وینزویلا کے مسئلے پر امریکہ کو سلامتی کونسل میں شکست
دنیا میں تیل کے سب سے بڑے ذخائر رکھنے والا ملک  وینزویلا شدید سیاسی بحران کا شکار ہے۔گزشتہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کرکے صدر نکولس مادورو Nicholas Maduroکے سامنے قومی اسمبلی کے اسپیکر وان گیڈو Juan Guaidoنے متوازی حکومت بنانےکا اعلان کردیا جسے امریکہ اور اسکے سارے یورپی اتحادیوں نے تسلیم کرلیا۔ ان ممالک نے جنوبی امریکہ کے سب سے امیر ملک کے اثاثے بھی منجمد کردئے ہیں۔ وینزویلا کی کئی ریفانری اور CITGOکے نام سے سینکڑوں پیٹرولپمپ امریکہ میں ہیں جہاں سے 10 ارب ڈالر سالانہ کی آمدنی ہوتی ہے۔
آج سلامتی کونسل میں امریکہ  نے جوان گیڈو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کی جسے روس اور چین نے ویٹو کردیا۔ جنوبی افریقہ نے بھی قرارداد کی مخالفت کی چنانچہ یہ تجویز ردی کی ٹوکری میں ڈال دی گئی۔
اس ناکامی کے بعد روس نے وینزویلا میں عدم مداخلت اور سیاسی تصفیے کے حق میں قرارداد پیش جسے حسبِ توقع امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے ویٹو کردیا۔چنانچہ یہ معاملہ داخلِ دفتر کردیا گیا۔



No comments:

Post a Comment