Tuesday, March 19, 2019

کشمیر کے بارے میں مائک پومپیو کے ارشادات


کشمیر کے بارے میں مائک پومپیو کے ارشادات
شاہ محمود قریشی Do moreکے حوالے سے قوم کو لارے بلکہ  لولی پاپ  دینے میں مصروف ہیں لیکن  امریکہ بہادر کے موقف میں ذرہ برابر تبدیلی نہیں آئی۔ چند روز پہلے اپنے ایک انٹرویو میں امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ  یہ  کشیدگی پاکستان کے علاقے سے جانے والے دہشت گردوں کی وجہ سے شروع ہوئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو ان دہشت گردوں کوروکنے کے لئے اپنے اقدامات بڑھانے ہوں گے اور ان دہشت گردوں کو محفوظ پناگاہیں دینا ختم کرنا ہوں گی ۔
یہ وہی بیانیہ ہے جسے مسلم لیگ کے روشن خیال رہنما، بلاول بھٹو اور لبرل جغادری پیش کررہے ہیں۔ یہ   دراصل ہندوستان کا  موقف ہے یعنی دونوں ملکوں کے درمیان اصل تنازعہ پاکستان سے ہونے والی دہشت گردی ہے اور   مسئلہ کشمیر میں پھیلی بیچنی کی وجہ بھی پاکستان سے آنے والے دہشت گرد ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ کے اس بیان پر اب تک  نہ تو پاکستان کی وزارت خارجہ نے کسی رد عمل کا اظہار کیا ہے اور نہ ہی واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے کوئی وضاحت جاری کی ہے۔
پاکستانی حکومت کی  ساری توجہ بھی  کالعدم تنظیموں کی بیخ کنی کی جانب ہے جس سے ایک طرف   مسئلہ کشمیر پس  پشت چلا گیا ہے تو  دوسری طرف   دہشت گردی کے حوالے سے امریکی و ہندوستانی  موقف کی تائید ہوتی ہے۔باقی رہے عمران خان  تو انکے لئے 92 کے ورلڈ کپ کی طرح اب   نوبیل انعام سے اہم کوئی چیز نہیں۔
کشمیریو! ہم شرمندہ ہیں۔


No comments:

Post a Comment