Tuesday, March 26, 2019

Dumb-Iron to Advanced Technology


ویدر فورڈ۔
ویدرفورڈ Weatherfordنے الجزائر میں  کام کرتی ہوئی   2رگوں کو 2 کروڑ ڈالر نقد کے عوض مصر کی ڈرلنگ کمپنی  کو فروخت کردیا۔ اسی کے ساتھ ویدر فورڈ عراق میں پھنسی  رگوں کو ملک سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی ۔ یہ دونوں رگیں بھی اکروڑ 20 لاکھ میں ADESنے خرید لیں۔ آجکل جبکہ کمپنی کو نقدی (ftee cash)کے بحران کا سامنا ہے  3 کروڑ 20 لاکھ  ڈالر کی آمدنی   بے حد خوش آئند ہے جسکی بناپر اسکے کوڑیوں کے بھاو بکتے حصص کی قیمتوں میں 4.9فیصد کا اضافہ ہوگیا۔
اسی کے ساتھ ویدر فورڈ نے جدید ترین  تکمیلی  (Completion)نظام کو بازار میں لانےکا اعلان کیا ہے۔ Radio Frequency Identification یا RFID سے مزین یہ نظام جسے TRIPکا نام دیا گیا گہرے پانیوں میں کھودے جانے کنووں کیلئے بے حد مناسب ہے جہاں رگوں کا کرایہ بہت زیادہ  ہے اور ایک ایک لمحہ بے حد قیمتی شمار کیا جاتاہے۔ ہیوسٹن میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ویدرفورڈ کے نائب صدر برائےب  تکمیلی خدمات  مائک  ہاپمین (Mike Hopmannنے کہا کہ TRIPکے استعمال  سے تکمیل کے کام  میں جہاں وقت کی بچت کا تخمینہ 60 فیصد ہے وہیں اسکے لئے Wirelineیا Coiltubing حتیٰ کہ Workoverرگ کی بھی ضرورت نہیں۔ مسٹرہاپمین نے یہ تو نہیں بتایا کہ TRIPسب سے پہلے کہاں استعمال ہوگا لیکن خیال ہے کہ اسکی پہلی منزل مغربی افریقہ ہے۔ TRIPکو نیو ٹیکنالوجی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے جو اسے  مئی میں  منعقد ہونے والی آفشور ٹیکنالوجی کانفرنس (OTC)میں عطا ہوگا۔
پاکستان کے حوالے سے یہ خبر بروقت ہے کہ انشااللہ اگر گہرے پانیوں میں کھودا جانیوالا کنواں کامیاب ثابت ہوا تو اسکی  جلد ازجلدتکمیل کیلئے TRIP کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
رگوں کی فروخت کے ساتھ جدید ترین  ٹیکنالوجی کی حصول سے ویدرفورڈ کی ترجیحات میں کلیدی تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے  یہ ادارہ  'چوڑیاں کسنے' (TRS)،  ماہی گیری  (Fishing)اور  لوہا کرائے پر چرھانے  (Tool Fental)کے بجائے  اپنی شناخت تکمیل و پیدوارکیلئے جدید ترین ٹیکنا لوجی  کو بنارہا ہے۔

No comments:

Post a Comment