Sunday, March 3, 2019

ترکی کی دوسری جہازی رگ Drillship


ترکی کی دوسری  جہازی رگ (Drillship)
ترکی  نے جنوبی کوریا  سے ایک اور جہازی رگ  خریدی ہے۔ یہ جہاز آبنائے چناکلے کے راستے گزشتہ ہفتے ترک  حدود میں آگیا۔ اس سودے کیلئے  ترک قومی تیل کمپنی (TPAO)نے 26کروڑ 50 لاکھ ڈالر نقد اداکئے ہیں۔ 21 ہزار ٹن وزنی یہ جہازی رگ 10ہزار فٹ  گہرے پانی میں کھدائی کرسکتی ہے۔  کمپنی کے پاس   فاتح کے نام سے ایک اور جہازی رگ  پہلے سے  موجود ہے۔  
ترکی اپنی ضرورت کا 90 فیصد تیل درآمد کرتا ہے اور گزشتہ تین سال سے ترکی نے تیل و گیس میں خودکفالت کیلئے ایک مربوط مہم شروع کی ہے۔ مشرقی بحر روم کے تفصیلی جائزے اور مساحت کیلئے ایک جدید ترین Seismic کشتی خریدی ہے۔ خیرالدین بربروس نامی یہ کشتی گزشتہ کئی سالوں سے بحر روم کی تہیں کھنگال رہی ہے۔
اسی کے ساتھ مشرقی بحر روم میں اناطالیہ1 نامی کنویں کی کھدائی جاری ہے۔ فاتح Drillshipسے کھودے جانیوالےاس کنویں کی  مطلوبہ گہرائی (TD)تک پہنچنے کا ہدف 150 دن ہے۔ترک قومی تیل کمپنی (TPAO)نے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے عوض خدمات کی فراہمی کیلئے شلمژے (Schlumberger)سے ایک تکمیلی معاہدہ (Integrated Contract) کیا ہے۔حساس نوعیت کی بنا پر TPAOنے اب تک تفصیلات کا اعلان نہیں کیا لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ کھدائی مکمل ہوچکی ہے اور آجکل پیمائش و آزمائش (Logging & Testing)کا کام جاری ہے۔ ہم  تیل و گیس  میں خودکفالت کی ترک مہم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ میرا خیال ہے مسلم ممالک کی تیل کمپنیوں میں صرف TPAOہی کے پاس  Drillshipsہیں۔نوٹ: نیچے دی گئی تصویر فاتح Drillshipکی ہے


No comments:

Post a Comment