ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
مساجد و
مدارس اور خیراتی اداروں کے خلاف کاروائی
کےبارے میں حکومت کا اصرار ہے کہ یہ سب
کچھ کسی کے کہنے یا خوش کرنے کیلئے نہیں
بلکہ خالصتاً پاکستان کے مفاد میں کیا
جارہا ہے۔ ہماری مجال کہ حکومت کی نیت پر شک کریں لیکن آقا کم بخت خود ہی رسوا
کرنے پر تلا ہوا ہے۔ امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی مسٹر بولٹن کے ٹویٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ
شائبہِ جبر تو نہیں لیکن سرکار کو چچا سام کی حوصلہ افزائی کا شرف ضرور حاصل ہے۔ معاملہ
صرف جیشِ محمد اور لشکر طیبہ کی گوشمالی تک محدود نہیں بلکہ مودی جی کے آگے شاخِ
زینوں لہرانے کا اشارہ بھی وہیں سے آرہا ہے۔ وفادری بشرطِ استواری ۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment